پوری قوم دہشتگردی کے ان حملوں سے دکھ اور غم میں مبتلا ہے۔ سابق وفاقی وزیر
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے مستونگ او ہنگو میں دہشتگردی کے افسوسناک کاروائیوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ اور ہنگو میں دہشتگرد انہ حملے پاکستان کے ازلی دشمن کی بزدالانہ کاروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 ربیع اول کے دن معصوم اور نہتے شہریوں کا قابل عام مذہب اور انسانیت کی کھلی تزلیل ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، دنیا کا کوئی بھی مذہب کسی انسان کو جان سے مارنے، عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے اور لوگوں کو بجاتکلیف پہنچانے کی اجازت نہیں دیتا۔سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے کہا کہ مستونگ اور ہنگو میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں سینکڑوں شہدا کے لواحقین اور زخموں کے دکھی میں برابر شریک ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت شہید ہونے والے افراد کے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
