
جہلم(اختر شاہ عارف) گزشتہ روز سیدہ شاہدہ شاہ سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ڈسٹرکٹ جہلم و سابق پرنسپل سن رائز پاک کیڈٹ سکول رجسٹرڈ و چئیر پرسن لیڈیز ونگ المرکزجہلم کی رہائش گاہ ڈھوک جمعہ جہلم میں خواتین کے لیئےمحفلِ میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی بابرکت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں شہر بھر کی نمائیندہ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس بابرکت محفل میں مقرر خواتین نےنبی اکرم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پوری کائنات کے لیئے رحمت بن کر آئے۔اسی لیئے انہیں رحمت اللعالمین کہا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ صلعم کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیئے وہ مشعلِ راہ ہے۔جس کی روشنی میں ہم دنیا و آخرت میں فلاح پانے کی راہوں کا تعین کر سکتے ہیں ۔
بعد ازاں اس پاک اور بابرکت محفل میں موجود خواتین اور بچیوں نے بارگاہ رسالت صلعم کی خدمت اقدس میں درود و سلام اور انتہائی عقیدت کے ساتھ نعتیں پڑھ کر نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔
مغرب کے قریب اس بابرکت محفل کا اختتام ہوا۔اس کے بعد تمام حاضرین کو پر تکلف عشائیہ دیا گیا ۔جس کے بعد یہ بابرکت محفل اختتام پذیر ہو گئی ۔
