بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سہولت کاری کا کیس:ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Spread the love

واضح رہے کہ ملزمان معیز احمد اور مہران یوسف کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سہولت کاری کے کیس میں معیز احمد اور مہران یوسف کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا.تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سہولت کاری کے کیس کی سماعت کی ، ملزمان معیز احمد، مہران یوسف کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر کی جانب سے دونوں ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان را کو معلومات فراہم کرنے میں ملوث تھے، فراہم کی گئی معلومات پر مزید تفتیش درکار ہے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے دونوں ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ملزمان معیز احمد اور مہران یوسف کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں