ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا ساٹھ سالہ مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہوگئے

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویزنل برو چیف ساہیوال )ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا ساٹھ سالہ مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہوگئے۔ اس اہم دن پر ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران حسن خان، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر اختر محبوب، سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ڈاکٹر اسرار ظفر اور ڈاکٹر عبدالوحید اور پی آر او ڈاکٹر فرخ شہزاد سمیت فکیلٹی ممبران، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران حسن خان نے ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا کی میڈیکل کے شعبے خصوصاً ٹیچنگ ہسپتال کی بہتری کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا کی بطور ایم ایس تعیناتی کے دوران ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال نے طب کے شعبہ میں کئی سنگ میل عبور کئے خصوصا سرجیکل ٹاور کو فنگشنل کرنا بھی شامل ہے جن کی بدولت مریضوں کو علاج معالجے کی جدید سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا کی ہسپتال کی بہتری کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر انہیں یادگاری شیلڈ اور تحائف بھی پیش کئے گئے۔ )ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا ساٹھ سالہ مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہوگئے۔ اس اہم دن پر ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران حسن خان، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر اختر محبوب، سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ڈاکٹر اسرار ظفر اور ڈاکٹر عبدالوحید اور پی آر او ڈاکٹر فرخ شہزاد سمیت فکیلٹی ممبران، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران حسن خان نے ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا کی میڈیکل کے شعبے خصوصاً ٹیچنگ ہسپتال کی بہتری کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا کی بطور ایم ایس تعیناتی کے دوران ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال نے طب کے شعبہ میں کئی سنگ میل عبور کئے خصوصا سرجیکل ٹاور کو فنگشنل کرنا بھی شامل ہے جن کی بدولت مریضوں کو علاج معالجے کی جدید سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا کی ہسپتال کی بہتری کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر انہیں یادگاری شیلڈ اور تحائف بھی پیش کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں