گورنمنٹ گرلز کالج برائے خواتین سول لائن جہلم میں ہیومین رائٹس کی طرف سے سیمینار کا انعقاد

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف) گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز کالج سول لائینز جہلم میں ہیومن رائیٹس کی جانب سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق طالبات کو اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے ہیومن رائٹس کی طرف سے سے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز کالج سول لائن جہلم میں ہیومن رائٹس کی جانب سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور نعت رسول ﷺ سے کیا گیا۔پروگرام کی مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم صبا سحر جبکہ چیف گیسٹ کوارڈینیٹر یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ضلعی چیرمین عبدالغفور چوہان تھے۔پروگرام کی صدارت کالج پرنسپل میڈم سمیط عرفا نے کی۔ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر سہیل ناصر، صدر الصدیق ویلفیئر سوسائٹی سعید احمد، نے بھی خصوصی شرکت کی۔مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انسانی حقوق کے بارے میں بچیوں کو بتایا کہ انسان کو اپنے آپ پر اعتماد ھونا چائیے۔کوئی بھی مسلہ آپکو درپیش ہو تو اپنے والدین یا اپنی ٹیچر کو ضرور آگاہ کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا میں انسانی حقوق کی پامالی ھو رہی ھے۔ہمارے ملک پاکستان میں خاص کر سندھ اور بلوچستان کے کچھ ایسے علاقے ھیں جہاں پر عورتیں خودکشی کرنے پر مجبور ھو جاتی ھیں۔آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم صبا سحر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔کالج انتظامیہ نے پروگرام کو طالبات کے لیے انتہائی مفید قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں