علی پور چٹھہ قادر آباد روڈ پر 16 کنال قیمتی سرکاری اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کروالی گئی

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) علی پور چٹھہ قادر آباد روڈ پر 16 کنال قیمتی سرکاری اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کروالی گئی آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد سلیم آسی نے کی، قابضین جتنے بھی طاقتور ہوں ایک ایک انچ سرکاری زمین واگزار کروائیں گے اے سی وزیرآباد /علی پور چٹھہ محمد سلیم آسی کی گفتگو۔وزیرآباد کی تحصیل علی پورچٹھہ میں قادرآباد روڈ پر واقع سرکاری اراضی کے پلاٹ بنا کر فروخت کرنے والوں سے غیر قانونی طور پر قبضہ کی گئی سرکاری زمین واگزار کرالی گئی۔ آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد سلیم آسی نے کی اس موقع پر تحصیلدار ہمایوں کالد وڑائچ ودیگر عملہ بھی ہمراہ تھا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے حکم پر واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے اے سی وزیرآباد نے محکمہ مال اور پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے زیر قبضہ زمین پر قبضہ مافیا کی جانب سے بنائی گئی دیواریں گروا دیں یہ بھی معلوم ہوا ہے چند بااثر افراد مذکورہ اراضی پر پلاٹ بنا کر فروخت کر رہے تھے اے سی وزیرآباد کا کہنا تھا کہ علی پورچٹھہ میں تمام ناجائز قابضین سے سرکاری اراضی وارگزار کرائی جائے گی ایک ایک انچ زمین واگزار کروائین گے قابضین چاہے کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں خاطر میں نہیں لاوں گا یاد رہے کہ علی پورچٹھہ شہر میں 24 سو کنال سے زیادہ سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا قابض ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں