پاکستان میں خوردنی تیل کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کینولا کی کاشت بہت ضروری ہے۔ اس لیے ہم کسانوں بھائیوں کوترغیب دیتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ رقبے پر کینولا کاشت کریں۔ڈائریکٹر زراعت ساہیوال۔چوہدری شہبازاختر
ہڑپہ(چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں)تفصیل کے مطابق پاکستان میں خوردنی تیل کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کینولا کی کاشت سمیت دیگر تیلدار اجناس کی کاشت پر زور دیتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ زراعت ساہیوال چوہدری شہباز اختر نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کسانوں کو کینولہ کی کاشت پر کسانوں کو فی ایکڑ پانچ ہزار روپے سبسڈی دے رکھی ہے یہ سبسڈی بیس ایکڑ تک کے لیے ہے انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی زمین کے کچھ حصہ پر کینولہ کاشت کریں جس سے ناصرف آپ کے کچن کابجٹ کم ہوگا بلکہ یہ تیار شدہ خالص تیل آپکی صحت کےلیے بھی انتہائی مفید ثابت ہوگا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ساہیوال رانا مقصود نے کہا کہ بیرون ممالک سے منگوایا جانے والا مہنگا تیل کھانے کے قابل نہ ہے جس سے ناصرف ہمارا معاشی نقصان بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہے اس لیے ہمیں حکومت کے اس پیکج سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کینولہ کی کاشت سے ملکی ضروریات پوری کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیےFFC ویئر ہاؤس ہڑپہ اسٹیشن پر ہونے والی اس تقریب کے میزبان محسن محمود ٹریڈر کے اونر چوہدری محسن محمود ارائیں تھے تقریب کے اختتام پر آنے والے مہمانوں کا میزبان چوہدری محسن محمود نے شکریہ ادا کیا
