عمران خان کا ذاتی مسئلہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔جان کربی

Spread the love

چیئرمین پی ٹی ائی کے معاملے پر پاکستانی حکومت ہی موقف دے سکتی ہے۔ترجمان امریکی نیشنل سیکورٹی

واشنگٹن(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کا معاملہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے.ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کا چیئرمین تحریک انصاف اور وائٹ ہاوس کے باہر پاکستانیوں کے مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین تحریک انصاف کے معاملے پر پاکستانی حکومت ہی موقف دے سکتی ہے۔ جان کربی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک یوکرین کی مالی، اخلاقی اور ہتھیاروں کے حوالے سے مدد کر رہے ہیں تاہم پاکستان نے یوکرین کی مدد کی ہے تو اس پر پاکستان بات کرسکتا ہے، کئی ممالک یوکرین کی مدد کرنے پر عوامی توجہ نہیں چاہتے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں