کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا زیرتعمیر ساہیوال بائی پاس کا دورہ

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا زیرتعمیر ساہیوال بائی پاس کا دورہ، لوئر باری دوآب پر تعمیر کئے جانے والےفلائی اوور کا بھی معائنہ کیا، منصوبے کو نومبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے۔ ٹھیکیدار کو ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر شعیب اقبال سید نے فیصل آباد روڈ اور ملتان روڈ کو ملانے کے لئے زیر تعمیر بائی پاس کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایل بی ڈی سی پر زیر تعمیر اوور ہیڈ برج پر جاری کام کا بھی جائزہ لیا۔ ایس ای ہائی وے ارشد ندیم اور ایس ڈی او ہائی وے محمد طاہر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ بائی پاس کے کام کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی اوردوسرے اضلاع سے فیصل آباد سفر کرنے والے مسافروں کے ٹائم کی بچت ہوگی۔ انہوں نے منصوبے پر جاری کام کو اسی سال نومبر تک ہر صورت مکمل کرنے اور کام کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ ایس ای ھائی وے ارشد ندیم نے منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں