وزیرآباد(نا مہ نگار) نبی آخرالزما ں ؐ کی ثناء مسلمان کے خون میں شامل ہے اورعشق رسولؐ سے ہی سرشار مسلمان کامیاب ہے۔نبی کریم ؐ سے محبت وعشق کادم بھرنے والے ہی دنیاوآخرت کے کامران افرادہوں گے۔محافل نعت کاانعقادصرف اللہ کی رضااورنبی کریم ؐ سے اپنی محبت کا اظہارہے۔ان خیالات کا اظہارقاری عبد الغفار سیالوی،پیر سید افضال حسین شاہ نے آستا نہ عالیہ بھٹی کے میں 78ویں محفل میلاد النبی ؐ کے موقع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسابق ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ،حاجی محمد عبد الرشید چشتی،ملک محمد شہباز کلیار،حافظ محمد کاشف چشتی،امتیاز اظہر باگڑی،مستنصر علی گوندل،محمد زبیر چشتی،محمد ساجد چشتی،محمد امین،ذوالفقار قمر آفریدی،محمد اویس چشتی،ملک محمد یوسف چاند،احمد یار وڑائچ،میر محمد یوسف،خاور بشیر بٹ،محمد ایوب،قاری جواد خضر اعوان،علی یونس بٹ،علی رفیق،راشد علی غوری،میاں احسان اللہ وائیں والے ودیگرنے بھی خطاب کیا۔سجادہ نشین حافظ محمد کاشف چشتی نے کہا کہ مسلمان اپنے کمزورسے کمزورایمان سے بھی محسن انسانیت رہبروراہنمامحبوبؐ خداسے اپنااظہارمحبت چھپانہیں سکتاہرمسلمان ان پراپنی جان قربان اورمال وزرنچھاورکرنے کوتیاررہتا ہے کیونکہ رب کائنات بھی ان سے محبت کرتے ہیں جب خالق کائنات ان سے محبت اورپیارکرتا ہے تومخلوق پرتواپنے مربی محبوب سے محبت کرنالازم ہوجا تی ہے ان سے محبت کا بہترین ذریعہ ان کی سنتوں کوعام کیاجائے اورمحافل نعت اوران کی ثنا ء کی تقریبات کاانعقاد کیا جا ئے
