ملک پر75سال سے اللہ کے باغی قابض ہیں ،امیر جاوید مغل

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ناصر محمود کلیر،سٹی امیر جاوید مغل نے کہا ہے کہ ملک پر75سال سے اللہ کے باغی قابض ہیں شخصی آمریت اورچور ڈاکوؤں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔اشرافیہ اسلام کو اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتی ہے وہ جماعت اسلامی الہ آباد کے ذمہ داران کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر عتیق الرحمان مہر،ریاض سلہریا،مرزا غلام مصطفی،اسامہ طاہر،رانا محمد علی،مرزا عثمان،عبد الرحمان،محمد عرفان،ارسل سجاد کھوکھر سمیت متعدد ذمہ داران موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے ہم عوام کے پاس جائیں اور انہیں صورتحال سے آگاہ کریں جماعت اسلامی قومی وصوبائی اسمبلی کے انتخابات میں اپنے جھنڈے اور نشان سے حصہ لے گی۔ملک کو لوٹنے والے ہر شخص کا احتساب ہوگا اور احتساب وہی کرسکتا ہے جو بالکل صاف ہو جماعت اسلامی ہی واحد آپشن ہے انہوں نے کہا کہ قوم ختم نبوت پر ڈاکہ زنی کرنیوالوں کو معاف نہیں کرے گی کارکنان پر زور دیا کہ وہ علاقہ میں پھیل کر جماعت اسلامی کی دعوت دیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں اپنا ہمنوا بنائیں عنقریب لوگوں کی بڑی تعداد جماعت اسلامی میں شامل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں