وزیرآباد ( نامہ نگار) دیرینہ دشمنی کی بنا پر اشفاق سرویا فیملی کو ان کے گاوں اور گھر سے سینہ زوری پر بے دخل کر دیا گیا۔متاثرہ فیملی اپنے گھر پہنچ کر میڈیا کو تفصیل بتانے لگی تو مخالف فریق نے حملہ آور ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔مخالف حملہ آوروں نے جدید اسلحہ سے دیدہ دلیری کے ساتھ فائرنگ کی۔فائرنگ کے باعث میڈیا نمائیندگان محصور ہو کر رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گکھڑ کی حدود گاوں گھڑپ گڑھ میں اشفاق سرویا فیملی کے افراد نے نزاکت شاہ کے ہاں کام کرنے والے محنت کش کو فائرنگ کر کے چند ماہ قبل موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔اور موقع سے فرار ہو گئے۔ان کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے تو دشمنی کے باعث اشفاق سرویا فیملی کے مطابق ان کو ان کے گھر اور گاوں سے نکال دیا گیا اور واپس گھر نہیں آنے دیا جا رہا تھا۔ ان کی عدم موجودگی میں گھر کا سارا سامان بھی اٹھا لیا گیا۔گذشتہ روز جب اشفاق سرویا فیملی نے موقع پر میڈیا ٹیم کو تفصیلات سے آگاہ کرنا چاہا تو نزاکت شاہ کے بارہ سے چودہ حواریوں نے جدید اسلحہ سے مسلحہ ہو کر فائرنگ شروع کر دی جس کے باعث سرویا فیملی اور بچوں نے گھر میں چھپ کر جان بچائی اس دوران میڈیا نمائیندگان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا 15 پر کال چلنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر سرویا فیملی اور بچوں کو بحفاظت ادھر سے نکال کر روانہ کر دیا۔زرائع کے مطابق پولیس نے وقوعہ کے شواہد تو اکٹھے کر لئے لیکن جدید اسلحہ سے کی گئی فائرنگ کے حوالے سے کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی۔ یاد رہے کہ عینی شواہدین اور میڈیا نمائیندگان کے مطابق نزاکت شاہ کے حواریوں کے پاس جو فائرنگ کر رہے تھے بارہ سے چودہ افراد کے پاس کلاسنکوفیں 30 بور پسٹل اور جدید اسلحہ موجود تھا جس سے یہ لوگ فائرنگ کرتے رہے۔فائرنگ کے باعث پورے گاوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔اور پورے علاقہ میں اس دشمنی کے باعث خوف و حراس پایا جاتا ہے۔اہل علاقہ کے مطابق پولیس کی مبینہ غفلت جاری رہی تو کسی بھی وقت بڑا نقصان ہونے کا خدشہ ہے.متعلقہ تھانہ گکھڑ سے جب واقع کے بارے معلوم کیا گیا تو اے ایس آئی شہریار گل کا کہنا ہے کہ متاثرہ فریق سے ابھی تک درخواست موصول نہیں ہوئی جب کوئی بھی درخواست وصول ہوتی ہے قانونی کارروائی کی جائے گی۔
