ساہیوال ایجوکیشنل ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے خصوصی اجلاس کا انعقاد،

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال )ساہیوال ایجوکیشنل ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے خصوصی اجلاس کا انعقاد، بورڈ میں دو نئے ممبران ڈاکٹر شہزاد طاہر چوہدری اور ڈاکٹر روزینہ انجم کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کی صدارت کمشنرساہیوال ڈویژن/ٹرسٹ کے چیئرمین شعیب اقبال سید نے کی جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن /سیکرٹری ٹرسٹ شفیق احمد ڈوگر، پرنسپل ڈی پی ایس برگیڈئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی، وائس پرنسپل اکبر علی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس قیوم قدرت، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق اور ممبران پروفیسر قمر الزمان خان، چوہدری سلطان محمود،حبیب جیلانی وینس اور برسر کاشف ستار نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر شہزاد طاہر چوہدری شہر کے معروف سائیکاٹرسٹ ہیں جنہیں ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال ساہیوال کے ایڈمنسٹریٹر کا تجربہ بھی حاصل ہے جبکہ وہ مختلف فلاحی تنظیموں میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ڈاکٹر روزینہ انجم نے گریجویشن گورنمنٹ گرلز کالج ساہیوال اور پی ایچ ڈی اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے کیااور اندرون و بیرون ممالک کی مختلف یونیورسٹیوں اور اداروں میں اقبالیات، فارسی، پاک سٹیڈیز، عربی، ہسٹری اور اسلامک سٹیڈیز کی معلمہ رہیں۔ اجلاس میں ڈی پی ایس کے تمام کیمپسز میں سولر رائزیشن کے پراجیکٹ پر بھی تفصیلی غور کیا گیا اور ابتدائی طور پر راوی کیمپس کو سولر پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت راوی کیمپس میں آٹزم سیکشن قائم کرنے کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں