چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں برطانیہ و یورپ کے وفد کی قائد میاں نواز شریف سے لندن میں ملاقات

Spread the love


لندن۔ عارف چودھری
قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے بیرسٹر امجد ملک اور وفد کو خوش آمدید کہامیاںَ نوازشریف نے بات کرتے ہوئے
واضح الفاظ میں کہا کہ ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا۔ عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے۔
پاکستان کی عوام ملک کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گئے
ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر عرفان صدیقی، صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ چوہدری پرویز سندھیلا ، صدر مسلم لیگ ن سپین راجہ اسد حسین اور انکے سیکرٹری جنرل میاں عمران ساجد کے علاؤہ تاجر برادری مسلم لیگ ن کے چوہدری خالد محمود ہنجرا بھی شریک تھے۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر و قریبی ساتھی قائد میاں نواز شریف زبیر گل اور سنیئر رہنماء مسلم لیگ ن و قریبی ساتھی قائد میاں محمد نواز شریف مولوی عبدالشکور بھی موجود تھے
بیرسٹر امجد ملک نے وفد میں شامل افراد کا تعارف کروایا اور انکی پارٹی کے لیے کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز آپکی وطن واپسی کے لیے بے چین ہیں کیونکہ ملک کو اس وقت آپکی اشد ضرورت ہے
ملک پاکستان کو معاشی بدحالی ،مہنگائی و بے روزگاری سے نکالنے اور ملکی صنعت و انڈسٹریز کو پھر سے چلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گئے
ہر شعبہ ہائے جات کا فرد آپکی آمد کے انتظار میں ہے
وفد کے شرکاء صدر مسلم لیگ ن اسپین راجہ اسد حسین ،صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ چوہدری پرویز سندھیلہ ،سیکرٹری جنرل اسپین میاں عمران ساجد اور تاجر برادری برطانیہ کے سنیئر رہنماء چوہدری خالد محمود نے مشترکہ طور پر قائد محترم میاں محمد نواز شریف کو وطن واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں