جیکب آباد (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جیکب آباد کے گاؤں سردار آدم خان پہنور پہنچ کر پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر سردار منظور خان پہنور کی وفات پر ان کے صاحبزادوں سابق رکن سندھ اسمبلی میر اورنگزیب خان پہنور، سردار چنگیز خان پہنور، میر تیمور خان اور میر سلیمان خان پہنور سے تعزیت کی اور سردار منظور خان پہنور کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار منظور خان پہنور سندھ بلوچستان میں امن کے سفیر اور پارٹی کے سینئر ساتھی تھے جن کی وفات سے ایک خال پیدا ہوا ہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، میر اعجازحسین جکھرانی، سید ناصر شاہ اور دیگر پارٹی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔
جیکب آباد (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ابڑو ہاؤس جیکب آباد پہنچ کر سابق رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو سے کراچی میں دن دھاڑے قتل ہونے والے ان کے بھائی محمد اکرم ابڑو اور بھتیجے شہریار ابڑو کے اندوہناک قتل پر تعزیت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا،اس موقع پربلاول بھٹو نے شہید اکرم ابڑو کے بیٹوں یاسر ابڑو، بلال ابڑو، اسد ابڑو، سمیت عمران ابڑو، آصف ابڑو سے بھی تعزیت کی، بلاول بھٹو زرداری نے اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو کے قاتل اب تک گرفتار نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فلفور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد اسلم ابڑو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کیس کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔
جیکب آباد (نامہ نگار) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جکھرانی ہاؤس جیکب آباد پہنچ کر سابق رکن صوبائی اسمبلی ممتاز حسین جکھرانی، شفقت جکھرانی سے والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، اس موقع پر پی پی پی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اعجاز جکھرانی بھی موجود تھے۔
