بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی طبیعت انتہائی ناساز

Spread the love

خالدہ ضیاء کو انفیکشنز اور سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، ان کی حالت بگڑ رہی ہے اور ان کی جان جانے کا خطرہ ہے۔خبر ایجنسی
ڈھاکا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی طبعیت انتہائی ناساز ہوگئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق خالدہ ضیاء کو انفیکشنز  اور سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، ان کی حالت بگڑ رہی ہے اور ان کی جان جانے کا خطرہ ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا بتانا ہےکہ خالدہ ضیاء کو جگر، ذیابیطس اور دل کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔واضح رہےکہ 78 سالہ خالدہ ضیاء دو مرتبہ بنگلادیش کی وزیراعظم رہ چکی ہیں، وہ 2020 میں 17 سالہ قید سے رہائی ملنے کے بعد سے گھر میں نظر بند ہیں، بنگلادیشی حکومت نے گزشتہ ہفتے ان کی بیرون ملک علاج کی درخواست رد کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں