پاکستان مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی کی صدارت میں مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی سیکریٹریٹ اولڈھمُ میں برطانیہ کے عہدیداروں کا اھم اجلاس منعقد

Spread the love


عارف چودھری
پاکستان مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی کی صدارت میں مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی سیکریٹریٹ اولڈھمُ میں برطانیہ کے عہدیداروں کا اھم اجلاس منعقد ھوا جس میں پارٹی کے اھم امور تنظیم سازی اور پاکستان میں آئندہ ہونے والے جنرل الیکشن کے بارے میں لائحۂ عمل پر غور کیا گیا مسلم لیگ برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی شیخ کی خصوصی شرکت کی بعد میں پارٹی کے صدر سید رضوان ہاشمی نے پیری پیری کبابش ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا دوسرے شرکت کرنے والوں میں مسلم لیگ لیڈی ونگ یوکے کی صدر عزرا قاضی -گلا سکو کے صدر رانا حمزہ -برمنگھم کے صدر محمد شفیق -لندن کے صدر محمد آصف مسلم لیگ لیگل فورم کے رانا نعیم سرور -یوتھ ونگ برمنگھم کے صدر محمد شہزاد اور پارٹی کے دوسرے عہیدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں پارٹی امور اور پاکستان کے موجودہ حالات پر پارٹی ممبران نے اپنی اپنی رائے دی شرکاء نے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کو دلی مبارکباد دی اور پاک فوج کے سپہ سالار جنرل حافظ آصف منیر کو ملک کی گرتی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے جو اقدامات کر رہے ہیں مسلم لیگ برطانیہ اور اوورسیز پاکستانی اس کو قدر کی نگاھوں سے دیکھ رہے ہیں مسلم لیگ برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی اور دوسروں نے مزید کہا کہ موجودہ نگران حکومت فوج اور عدلیہ پاکستان کی معیشت کو صیح سمت میں لے جانے کے لئے خلوص دل سے کام کر رھے ہیں اس سلسلہ میں پارٹی نے مشترکہ بیانیہ میں کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ و ھماری قیادت صدر چودھری شجاعت حسین جنرل سیکرٹری طارق بشیر چیمہ چیف آرگنائزر چودھری محمد سرور -چودھری شافع حسین -چودھری سالک حسین اور اوورسیز پاکستانی بہادر فوج اور اسکے سپہ سالار حافظ آصف منیر کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ برطانیہ ڈاکٹر شوکت علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن جمہوریت کا حسن ھے مگر ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر اگر موجودہ سیٹ اپ کو تھوڑا اور وقت دے دیا جائے اس سے ملک موجودہ بحران سے نکل سکتا ھے آخر میں مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر اور سابق گورنر چودھری محمد سرور کے بھائ مرحوم رمضان چودھری کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں