
جہلم(اختر شاہ عارف) کمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ (لیڈیز ونگ) المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کے خصوصی تعاون سےالحقیق ہال المرکزجہلم میں شاندار محفلِ میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سی ڈی سی المرکزجہلم کےمیل ونگ اور لیڈیز ونگ کے عہدیداران و ممبران کے علاوہ شہر بھر کی نمائیندہ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس پاک محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔تلاوت قرآن پاک کے بعد خواتین مقررین نے نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ صلعم تمام جہانوں کے لیئے رحمت بن کر آئے۔آپ صلعم کی بابرکت تعلیمات ہمارے لیئے وہ مینارہ نور ہے۔جس کی روشنی میں ہم اپنی زندگی کی راہوں کا تعین کر کے دنیا و آخرت میں فلاح پا سکتے ہیں۔اس پاک و بابرکت محفل میں خواتین کی ایک بڑی تعدادنے ہدیہ نعت اور درود و سلام پیش کرتے ہوئے آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔اس پاک محفل کے اختتام پر تمام حاضرین کو لنچ باکس دیئے گئے۔جس کے بعد یہ بابرکت محفل اختتام پذیر ہوئی۔
