فلسطینی مجاہدین کے اسرائیل پر حملے صہیو نی جارحیت کا رد عمل ہے ، پیر محمد عارف ہزاروی

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) مرکزی سنیئر نائب صدر جمعیت علماء پاکستان پیر محمد عارف ہزاروی نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے اسرائیل پر حملے صہیو نی جارحیت کا رد عمل ہے فلسطینی مجاہدین کے حملوں نے اسرائیل کو ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر غلط ثابت کردیا ہے،امریکہ اور دیگر کفریہ طاقتیں جس طرح اسرائیل کا ساتھ دے رہی ہیں تمام اسلامی ممالک کے سربراہان کو بھی فلسطین اور حماس کے مجاہدین کا کھل کر ساتھ دینا چاہئے،پاکستان سمیت دنیا بھر کے تمام مسلمانوں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں،اسرائیلی حکومت مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے فلسطین کشمیر دنیا میں جہاں بھی ظلم ونا انصافی کا بازار ہے وہاں امن کو قائم کرنا اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن اس وقت سلامتی کونسل اور عالمی برادری منافقت کی روش اپنا ئے ہے۔اس وقت تمام مسلم امہ کو فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے کیونکہ یہ ہمارا دینی فریضہ بھی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں