مسلم ممالک کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) زونل امیر جماعت اسلامی صابر حسین بٹ اورصدر انجمن تحفظ حقوق عوام و سابق کونسلر افتخار احمد بٹ نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے،گزشتہ70سالوں سے اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینی مسلمان صہیونی ظلم وستم سے مجبور ہو کر اپنے سروں پر کفن باندھ کر میدان عمل میں نکل آئے ہیں،تمام عرب ومسلم ممالک متحد ہوکر فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دیں،عالم اسلام مظلوم فلسطینی مسلمانوں کو ا سرائیلی جارحیت سے نجات دلائے،صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی عوام پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔فلسطینی مسلمانوں کی جانب سے سرائیل کے خلاف کاروائی کرنے سے یہودیوں کے خواب چکنا چور ہو کر رہ گئے ہیں۔اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے،غیر قانونی یہودی قبضہ کے خلاف فلسطینیوں کے اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں،اسرائیل کو تسلیم کرنیوالے ہر ملک کو اپنے کردار پر نظر ثانی کرنا چاہئے،مسئلہ فلسطین حل ہونے تک مسلمان چین سے نہیں بیٹھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں