پاکستان کے اتحاد، مفاد اور ترقی کا نام میاں نوازشریف ہے،چوہدری اعجازاحمد پرویا

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 36 کے امیدوار چوہدری اعجازاحمد پرویا ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اتحاد، مفاد اور ترقی کا نام میاں نوازشریف ہے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ہی وہ واحد قائد ہے جس پر دنیاکو اعتماد ہے،پاکستان کے مفادات کا تحفظ صرف نوازشریف کرسکتے ہیں۔21 اکتوبر کو پاکستان اپنے قائد کا تاریخی استقبال کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس میاں نوازشریف جیسی قیادت بھی ہے، ایجنڈا بھی ہے، ٹیم بھی ہے اور اخلاص وعزم بھی ہے۔کیونکہ میاں نوازشریف کے سابقہ دورمیں پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جارہا تھا،اب بھی پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ صرف نواز شریف کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں