لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.
شینواری ویلفیئر ارگناںٔزیشن نے غریب مستحق نوجوانوں کی 20 اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا.
شینواری ویلفیئر ارگناںٔزیشن کے صدر حاجی اسلم شینواری کی اس کاوش بہترین روایات قائم کرنے پر اہلیان لنڈی کوتل نے خراج تحسین پیش کیے.
بیس اجتماعی شادیوں کی تقریب شینواری ویلفیئر ارگناںٔزیشن کے صدر حاجی اسلم شینواری کے حجرے میں منعقد ہوئی جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر حاجی اسلم شینواری نے کہا کہ لنڈی کوتل تحصیل میں ایسے غریب نوجوان موجود ہیں جنکی منگنیاں ہوئی ہیں لیکن مہنگائی کے دور و غربت کی وجہ سے شادی کی جہیز و دیگر اخراجات اٹھا نہیں سکتے جس کے باعث وہ شادی کی بندھن سے قاصر ہوں گے انہوں نے سوچ سمجھ و صلاح مشورے کے بعد فیصلہ کیا کہ ان نوجوانوں کی اجتماعی شادیاں کرینگے اور انکو شادیوں کی ضروری سامان دینگے اور ساتھ اجتماعی نکاح بھی پڑھائیں گے امسال یہ تیسرا تقریب تھا جس میں 20 نوجوانوں کی اجتماعی شادیاں کئے جبکہ پہلے تقریب میں بائیس اور دوسرے میں پچاس نوجوانوں کی اجتماعی شادیاں کی گئی تھی اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری ہیں انہوں نے کہا کہ روایات اور جہیز کے باعث یہ سنت عمل غریب لوگوں کے لئے انتہائی گراں و مشکل ہوگیا تھا کیونکہ یہاں غربت زیادہ ہے اور شادی کی اخراجات کو پورا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ غریب جوڑے جس کی عمر برابر ہے اور شادی چاہتے ہیں لیکن غریبی انکے رکاوٹ بنے ہیں ان کے شادیاں کرینگے اور ان کے گھر آباد کرے گی انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اپنے استطاعت کے مطابق علاقائی نوجوانوں کی خدمت کرے اور خیرات صدقات کو مستحق لوگوں میں تقسیم کیا کریں
