رافع انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ساہیوال شاد مان ٹاون میں ٹریفک أگاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

ساہیوال:چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل برو چیف ساہیوال:جناب ایڈیشنل ائی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فصیل شہزاد کےویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال سعید احمد لودھی نے رافع انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ساہیوال شاد مان ٹاون میں ٹریفک أگاہی سمینار کا انعقاد کیا۔جس میں طلبا کو ٹریفک قوانین، سموگ اور فضائی آلودگی کے حوالے سے اگاہی لیکچر دیا گیا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ہی حادثات سے بچ سکتے ہیں۔اور ھیلمٹ کی افادیت کے بارے میں بریف کیا گیا کہ محفوظ سفر کے لئے ہیلمٹ انتہائی ضروری ہے مزید کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق اب ھیلمٹ کا چالان 2000 روپے ہو گیا ہے تمام طلباء سے گزارش ہے کہ ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔سڑک پر چلنے اور سٹرک کراس اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کےبارے مفصل بریف کیا گیا۔ ون وے کی خلاف ورزی کے نقصانات کے بارے بتایا گیا۔مزیدبتایا کہ کم عمر ڈرائیونگ سے اجتناب کریں۔سمینار کے اختتام پر ٹریفک اگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کۓ گے۔ طلبا نے عزم کیا کہ وہ ٹریفک فوانین کی پاسداری کریں گے اور ذمہ دار شہری بنیں گے۔
سمینار کے اختتام پر ڈاکٹر ھافظ فہیم اکرم چیئرمین اور ساجد علی CEO میاں محمد عمر عابد ڈائریکٹرر میڈیم ثناارشاد پرنسپل نے طلباء کو روڈ سیفٹی آگاہی فراہم کرنے پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال سعید احمد لودھی کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو سراہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں