
جہلم(اختر شاہ عارف) میٹرنٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن(ایم سی ڈبلیو اے) رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام گلشن حقیق ہال جہلم میں”قرآن فہمی کلاس”اور اس کے بعد فری سکن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں خواتین اور بچیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔یہ پروگرام ڈاکٹر عائشہ مرزا کے بھرپور تعاون سے پیش کیا گیا۔”قرآن فہمی کلاس “میں ڈاکٹر عائشہ مرزا نے کہا۔ کہ قرآن مجید ہمارے لیئے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ضرورت اس امر کی ہے۔کہ ہم قرآن پاک کو خوب سمجھ کر پڑھیں۔اور قرآنی تعلیمات پر عمل کریں۔اس کے بعد خواتین کے لیئے فری سکن کیمپ لگایا گیا۔جس میں ڈاکٹر عائشہ مرزا نے اس کیمپ میں آئی خواتین اور بچیوں کی سکن کا فری طبی معائنہ کیا ۔اور ضرورت مند خواتین اور بچیوں میں مفت ادویات تقسیم کیں۔اس سے پہلے ڈاکٹر عائشہ مرزا نے خواتین کو جلدی (سکن) امراض کے متعلق تفصیل سے بتایا کہ ان امراض کی وجوہات کیا ہوتی ہیں۔اور ان سے بچاؤ کیسے ممکن ہے ۔انہوں نے اس حوالے سے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے مفید مشورے بھی دیئے۔
آخر میں حاضرین کے لیئے پر تکلف چائے کا اہتمام کیا گیا تھا۔جس کی میزبانی ڈاکٹر عائشہ مرزا نے کی۔
