رسولؐ اللہ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے،صاحبزادہ پیر خالد سلطان

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار)بے شک رسولؐ اللہ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے آپ ؐ کی ولادت باسعادت سے دنیا سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے،ہمیں اپنی زندگی کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور سنت رسولؐ کے مطابق گزرانا ہو گا، اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیاوآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے،نبی پاک ؐ کی عظمت ومحبت اورآپ ؐ سے عقیدت اس قدر دل میں ہونی چاہئے کہ اس کی برکت سے آپ ؐ کی بتلائی ہوئی نورانی تعلیمات پرانسان اپنے آپ کوچلنے کے لئے مجبورکرسکے۔ان خیا لات کا اظہار صاحبزادہ پیر خالد سلطان اورصاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ہزاروی نے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول گراؤنڈ میں مرکزی بزم غوثیہ کے زیر اہتمام سالانہ53ویں محفل نعت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محمد عثمان شاہ نوری،صاحبزادہ سید ضیاء النور،صاحبزادہ حافظ محمد کاشف چشتی،سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ،ملک محمد یوسف چاند،میر محمد یوسف،چوہدری نذیر احمد وڑائچ،قاری سعید احمد ارشد،امتیاز اظہر باگڑی،تسلیم رضا صابری،غلام فرید چشتی،حافظ نور سلطان،ذوالفقار آفریدی،سید زبیب مسعود شاہ،اعظم قادری،حاجی محمد رفیق،احمد یار وڑائچ،محمد عارف وائیں،پیر ساجد چشتی،علی یونس بٹ،محمد سلیم،میاں احسان اللہ،محمد طارق شیخ،افتخار بٹ،ارسلان بلوچ،حاجی محمد الطاف مغل،محمد عامر ملک،جنید اقبال،میاں محمد مقصود،عطاء الرحمن عطاری،میاں رضوان،خاور بشیربٹ،سیٹھ محمد جمیل،لیاقت علی چشتی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر صدر بزم ملک محمد یوسف چاند کی اعلیٰ خدمات پر تاج پوشی کی گئی اور محمد سلیم کھوکھر کی دستار بندی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اللہ اوراسکے رسول ؐ کاذکرخیرکرنا بھی عشق ومحبت کی دلیل ہے، عبادات ونیک اعمال میں اضافہ کیا جائے اوربرے کاموں سے اپنے آپ کوبچایا جائے۔ فلسطینی مظلوم مسلمانوں اور استحکام پاکستان کی خصوصی دعا کروائی گئی۔ محفل کے اختتام پر دو خوش نصیبوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے ٹکٹ دیئے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں