مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ”امید پاکستان“ بن کر واپس آئے ہیں،چوہدری اعجاز احمد پرویا

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 36 کے امیدوار،مقبول عوامی لیڈر چوہدری اعجاز احمد پرویا ایڈووکیٹ نے میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ”امید پاکستان“ بن کر واپس آئے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے قوم کو ”امید سے یقین تک، پاک سرزمین تک“ کا نیا نعرہ دیا ہے۔مسلم لیگ (ن) نے منظم طریقے سے جلسہ کو تاریخی بنانیکیلئے شعوری کوشش کی اور مریم نوازشریف اورمیاں حمزہ شہباز شریف نے پورے ملک سے مسلم لیگی کارکنوں کو متحرک کر کے مینار پاکستان کے سامنے لا کھڑا کیا۔ اس میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے مسلم لیگ (ن) کے تن مردہ میں جان آگئی ہے۔ مسلم لیگیوں کو نواز شریف کی شکل میں اپنا ”سروائیول“ نظر آرہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں