عالمی دنیا غزہ مین تماشہ دیکھ رہی ہے، ناصر محمود کلیر

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ناصر محمود کلیر،سٹی امیر جاوید مغل نے کہا ہے کہ عالمی دنیا غزہ مین تماشہ دیکھ رہی ہے ہزاروں فلسطینی شہید اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں،مساجد،ہسپتال،چرچ،سکول،گھر نشانہ بن رہے ہیں اور ہزاروں لوگوں کی شہادت اسرائیل کی بے حسی مسلم حکمرانوں کے منہ پر طمانطہ ہے وزیرآباد کے عوام جس طرح فلسطینی مسلمانوں کے لئے تعاون کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔وہ وزیرآباد کے مختلف علاقوں میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کے لئے بازار،کارکانوں میں کارکنان کے ساتھ چکر لگا رہے تھے۔اس موقع پر صابر حسین بٹ،مرزا غلام مصطفی،ارسلان بٹ،ڈاکٹر حبیب اللہ،محمد رفیق نعیم،قیصر بٹ،فیصل،سجاد چیمہ،عتیق الرحمان مہر سمیت کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔جماعت اسلامی کو مارکیٹ میں خواتین،بچوں،تاجروں دوکانداروں اور عام شہریوں نے دل کھول کر عطیات دیئے۔ناصر محمود کلیر نے عوام سے اپیل کہ کہ وہ اپنے عطیات جماعت اسلامی،الخد مت فاؤنڈیشن کے سپرد کریں ہم انشاء اللہ فوری انکی امانتیں مستحقین تک پہنچائینگے انہوں نے مساجد کے علماء،انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جنہوں نے جماعت اسلامی پر خوب اعتماد کیا جماعت اسلامی کے درجنوں کارکنان نے لوگوں سے دوکانوں،ریڑھیوں،مسافروں سے چندہ وصول کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں