“یومِ اقبال” کے موقع پر ہونے والے پروگرام کے حوالے سے سی ڈی سی المرکزجہلم کا مشاورتی اجلاس ۔

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف)”یومِ اقبال”کے موقع پر ہونے والے پروگرام کو ترتیب دینے کے سلسلے میں آج کیمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل (سی ڈی سی) رجسٹرڈ المرکزجہلم کا مشاورتی اجلاس کمیٹی روم المرکزجہلم میں منعقد ہوا۔جس میں شاہد جلیل سیٹھی،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،پروفیسر(ر) قدرت علی سیالوی،میجر(ر) زرغون گل خان،عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی ضلع جہلم اور سید اختر علی شاہ شامل تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔جس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے یہ طے پایا گیا ۔کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی “یومِ اقبال”کے حوالے سے ہونے والا پروگرام مورخہ 09-نومبر2023ءبروز جمعرات گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں منعقد کیا جائے گا۔تاکہ کالج ہذا کے طلباء و طالبات کو علامہ اقبال کی فکری سوچ، فلسفے اور ان تعلیمات سے آگاہی مل سکے۔جس کے بارے میں وہ ہمیشہ اپنے مسلم جوانوں اور اپنے طلباء وطالبات کے بارے میں سوچتے رہتے تھے۔وہ اپنے مسلم بچوں کو مستقبل کے وہ شاہین دیکھنا چاہتے تھے۔جو کہ ہم مسلمانوں کے اسلاف کی میراث تھی۔اس اجلاس میں یہ بھی طے پایا گیا کہ طلباء وطالبات میں”فکر اقبال اور نوجوان نسل”کے موضوع پر تقریری مقابلے بھی کرائے جائیں گے۔اس اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد اس تقریب کے لیئے بطور مہمان خصوصی مشہور روحانی شخصیت بابا جی عرفان الحق اورصدارت کے لیئے پروفیسر(ر)قدرت علی سیالوی کے ناموں کو فائنل کر لیا گیا۔جبکہ اس پروگرام کے سرپرست پرنسپل کالج ہذا ذاہد حسین ساہی ہوں گے۔
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی
جس کی میزبانی ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے کی۔جس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں