ساہیوال ہڑپہ چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف:تھانہ ڈیرہ رحیم میں ایس ایچ او چوہدری اللہ دتہ اختر کے تبادلے کا سن کر عوامی سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر۔
جرائم پیشہ افراد کی دوڑیں لگ گئیں ٹاؤٹ مافیا کی ٹھگی بند کرائم فائٹر ایس ایچ او کی تعیناتی علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیا
ساہیوال تھانہ ڈیرہ رحیم میں ایس ایچ او چوہدری اللہ دتہ اختر کے تبادلے کا سن کر عوامی سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر-ڈسڑکٹ پولیس آفیسر کے مشکور ہیں جنہوں نے مذکورہ پولیس افسر کو ڈیرہ رحیم تھانہ تعینات کر کے اہل علاقہ پر احسان کر دیا ( اہل علاقہ کے معززین کی گفتگو) علاقہ مذکورہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں خاطر خواہ حد تک اضافہ ہو چکا تھا جس کے باعث لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کر رہے تھے بدیں وجہ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل چکا تھا واضح رہے کہ متذکرہ بالا پولیس افسر کی سابق تعیناتیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں جس دوران ڈکیتی چوری ودیگر جرائم پر چوہدری اللہ دتہ اختر کی گرفت مضبوط رہی جس کے باعث علاقے میں امن و امان قائم رہا- لوگوں کا کہنا ہے کہ چوہدری اللہ دتہ اختر کو مذکورہ تھانہ میں تعینات کر کے ضلعی پولیس سربراہ فیصل شہزاد نے عوام کے دل جیت لئے- عوامی سماجی حلقوں سمیت سول سوسائٹی کا اظہارِ تشکر-
