ڈرائیونگ ٹریننگ سکول ساہیوال میں کاراور ایل ٹی وی بیج کی اختتامی تقریب

Spread the love

ساہیوال://چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل برو چیف ساہیوال:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے ویژن کے مطابق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈرائیونگ ٹریننگ سکول ساہیوال میں کاراور ایل ٹی وی بیج کی اختتامی تقریب پولیس لائن ساہیوال میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید احمد لودھی اور موٹروے پولیس کے افسران نے شرکت کی،اس موقع پرڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال سعید احمد لودھی نے کامیاب ہونے والےامیدواران کو مبارکباد دیتے ہوئےکہاکہ ٹریفک ڈرائیونگ ٹریننگ سکول سےسینکڑوں شہری امتحان پاس کرکے اچھاروزگارکمارہے ہیں۔انہوں نےکامیاب ہونے والے امیدواران کو تلقین کی کہ وہ دوران ڈرائیونگ ٹریفک رولز کو کبھی بھی نظر انداز ہرگز نہ کریں،ٹریفک قوانین آپ کی بہتری کیلئے بنائے گئے ہیں حادثات کی شرح میں کمی لانے کے لیے موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کااستعمال یقینی بنائیں،تیزرفتاری،غلط اوورٹیک سے اجتناب کریں،شاہراؤں پر ڈسپلن کا مظاہرہ کرکے اچھے شہری ہونےکاثبوت دیں اورٹریفک ڈرائیونگ سکول سے ملنے والی تربیت کو اپنے دوست احباب،بزرگوں اوراپنےبچوں کے ساتھ شیئرضرورکریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں۔بعدازپروگرام طلباءاورٹریفک سٹاف کیلئے ریفریشمنٹ کااہتمام بھی کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں