جے یو آئی کے در پر حاضری، اڈیالہ جیل سے نوشتہ دیوار پڑھ لی گئی: حافظ حسین احمد

Spread the love

انتخابات کے حصول کے لیے سیاسی پارٹیوں کو یکجا ہونا پڑے گا

سیاسی جماعتیں اگر آج ملکر نہ بیٹھیں تو پھر نہ وہ رہیں گے نہ ہم رہیں گے

”جمہوریت“ کے کرکٹ کھیل کو ”مارشل لاء“ کے گلی ڈنڈا کھیل میں تبدیل کیا جاسکتا ہے

کل کے حریفوں کو آج کا حلیف بن کر ایک ہی ٹرک پر کھڑے ہوئے دیکھ رہا ہوں

انتخابات کی تاریخ کو مزید آگے بڑھانے کی بدبو آرہی ہے: میڈیا اور وفد سے گفتگو

کوئٹہ (پ ر) جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا سب سے بڑی مخالف جے یو آئی کے در پر حاضری سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے اڈیالہ جیل سے نوشتہ دیوار پڑھ لی ہے، بعد از خرابی بسیار دیر آئے درست آئے کے مطابق ان کو ہوش آہی گیا۔ انتخابات کے حصول کے لیے سیاسی پارٹیوں کو یکجا ہونا پڑے گا، سیاسی جماعتیں ملکر نہ بیٹھیں تو پھر نہ وہ رہیں گے نہ ہم رہیں گے، ”جمہوریت“ کے کرکٹ کھیل کو ”مارشل لاء“ کے گلی ڈنڈا کے کھیل میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا کے نمائندوں اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کل کے حریفوں کو آج کا حلیف بن کر ایک ہی ٹرک پر کھڑے ہوئے دیکھ رہا ہوں کیوں کہ جب سب کو معلوم ہوگا کہ ہم جس کو نکالنا چاہتے تھے اس کے ساتھ ہمیں بھی نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ کے پی کے میں معاشی ایمرجنسی کے نام پر انتخابات کو ملتوی کرنے کی بات ہورہی ہے اسی طرح ملک بھر میں بھی الیکشن کو آگے کیا جاسکتا ہے، سینئر رہنما نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد صرف انتخابات کے حصول کے لیے ہوگا باقی الیکشن تمام پارٹیاں اپنے نشان پر ہی لڑیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں