جہلم(اختر شاہ عارف)آج جہلم کے ایک مقامی ہوٹل میں I-SAPS کے زیرِ اہتمام پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں محترمہ کوثر سلیم سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم،سیدہ شاہدہ شاہ کنوینئر سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک ضلع جہلم،محمدسمیع اللّٰہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر،
ایڈووکیٹ راجہ ذیشان اسلم سوشل موبلائزر ضلع جہلم،ڈاکٹر انوار احمد قریشی، نور العین قریشی،عدنان،وقاص،آصف خان،عزیز اللہ خان سنبل ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن ضلع جہلم،چوہدر محمد نذیر سینیئر ٹیچر سپیشل ایجوکیشن،مقصود الٰہی سینئیر ٹیچر،سید اختر علی شاہ،میڈیا نمائندگان اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ھس کی سعادت ڈاکٹر انوار احمد قریشی نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔محمد تجمل حنیف نے ملٹی میڈیا کی مدد سے ضلع جہلم کے تمام گورنمنٹ سکولز کا ڈیٹا پیش کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا۔کہ سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک سرکاری سکولز میں بہتری لانے کے لیئے انتہائی فعال ثابت ہو رہی ہے۔سکولز میں ٹیچرز کی کمی ہو،کلاس رومز کی کمی کا مسلئہ ہو،طلباء و طالبات کو بنیادی سہولیات کی ضرورت ہویا پینے کے پانی کا مسلئہ ہو اس سوسائٹی نے محکمہ ایجوکیشن،مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں سے مل کر ان تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔آخر میں سی ای او ایجوکیشن محترمہ کوثر سلیم صاحبہ نے سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کو سراہتے ہوئے کہا ۔کہ تعلیم کی ترویج و ترقی کے لیئے بھر پور طریقے سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا۔کہ اس سلسلے میں ان کا آفس ہمیشہ کھلا رہے گا۔
پروگرام کے آخر میں تمام شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔جس کے بعد یہ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔
