وزیر آباد دیانت دار ایم ایس سول اسپتال کا تبادلہ سمجھ سے بالاتر ہے

Spread the love

وزیرآباد:(نامہ نگار) ایم ایس سول اسپتال کے تبادلہ پر انجمن تحفظ حقوق عوام ،انجمن شہریاں ،فکر اقبال فاونڈیشن نے وزیر اعلی پنجاب کو حقائق بارے چٹھی ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے
صدر انجمن تحفظ حقوق عوام افتخار احمد بٹ، صدر انجمن شہریاں سید ضمیر کاظمی، صدر فکر اقبال فاونڈیشن نیئر عالم نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ دیانت دار ایم ایس سول اسپتال کا تبادلہ سمجھ سے بالاتر ہے وہ دوران ڈیوٹی علاقہ بھر کے لیے بہترین شخصیت ثابت ہوے اسپتال سے کرپشن کا بازار ختم کرنا ان کا جرم ٹھہرا ان کے دور میں تین کرپٹ اہلکاروں کو نوکری چھوڑنا پڑی ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کی کرپشن کو بے نقاب کرنا اور اسپتال کے ٹھیکوں میں شفافیت ،اسپتال میں موجود درجہ چہارم کے سٹاف کے ساتھ دوستانہ رویہ ڈاکٹرز سے اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنا اور بروقت ڈیوٹی پر طلبی سمیت کئی ایک وجوہات ہیں جو ان کے خلاف کرپٹ مافیا نے اتحاد کر کے ان کو باقاعدہ پلان کے تحت ٹرانسفر کروایا جبکہ ایک اعلی آفیسر کی کرپشن پر ان کے حلیف کی بجائے حریف بننا ان کا جرم ہے انجمن شہریاں، انجمن تحفظ حقوق عوام اور فکر اقبال فاونڈیشن اس معاملہ پر وزیر اعلی پنجاب کو خط ارسال کرے گی اسپتال میں ہونے والی کرپشن ،اعلی ہیلتھ آفیسر کی انکوائری میں فریق بننے کے ساتھ ساتھ اسپتال میں ٹھیکوں کی بندر بانٹ جیسے معاملات پر حکام کو آگاہ کیا جائے گا اور تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی اپیل کی جائے گی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل ہونے والی انکوائری میں تینوں تنظیمات شہریوں کے حقوق کی ترجمانی کرتے ہوے شریک ہوں گے اور حقائق کو سامنے لانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں