وزیرآباد(نا مہ نگار) ملک ککے زائی ایسوسی ایشن کا خصوصی اجلاس صدر ملک اشفاق حسین منعقد ہوا،جسمیں ملک فیاض ایڈووکیٹ نے تلاو ت کلام پاک پیش کی،جنرل سیکر ٹری ملک شکیل احمد نے ایجنڈا پیش کیا جسمیں دارہ ککے زائیاں کی تعمیر ومرمت دارہ سے منسلک دوکان کو کرایہ پر دینا دارہ میں رہائش کی سہولت کی کرمت قبرستان ککے زائیاں میں مٹی ڈلوانا نئی مسجد کمیٹی کی رجسٹریشن کا مرحلہ کے علاوہ دیگر امور زیر بحث آئے جبکہ قبرستان کے لئے خریدی گئی 2کنال 4مرلہ اراضی کی چار دیواری،مٹی ڈلوانا اور نیا گیٹ لگانے کے معاملات کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں مسجد کمیٹی کے رکن ملک ارشد کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی اس موقع پر ملک ریاض حسین،ملک نعیم،ملک عالمگیر،ملک عبد الجلیل اور ملک فیاض ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔
