علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات دو نومبر کو شروع ہونگے

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات دو نومبر کو شروع ہونگے۔۔ایم ایڈ پوسٹ گریجویٹ اور ڈپلومہ پروگرام بھی شامل ہیں۔ریجنل ڈائریکٹر آفتاب احمد تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت سمیسٹر بہار 2023 کے فائنل امتحانات دو نومبر کو شروع ہو رہے ہیں۔ یہ سمیسٹر کے امتحانات گیارہ دسمبر تک جاری رہیں گے۔ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گوجرانوالہ نے میڈیا نمائیندگان سے بات چیت کے دوران مزید کہا کہ ایم اے۔ایم ایس سی ۔ایم بی اے۔ایم ایل آئی۔ایس اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ شامل ہیں۔امتحانات کی ڈیٹ شیٹ ویب پورٹل اور طلبہ کی رولنمبر سلپس سی ایم ایس پورٹل پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کے دئے گئے موبائل نمبرز پر امتحانات کے حوالہ سے اطلاعات کر دی گئیں ہیں ۔اور طلبہ کی راہنمائی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کی طرف سے سرفراز احمد کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے طلبہ ان سے مزید معلومات اور راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں