وزیرآباد:(نامہ نگار) سیکرٹری صحت پنجاب علی جان کا وزیرآباد سول اسپتال کا سرپرائز وزٹ پرائیویٹ گاڑی میں اچانک اسپتال پہنچے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اظہر احسان بٹ اسپتال موجود نہ تھے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ اچانک دورہ کا مقصد اسپتال کی حالت اور عملہ کے رویہ بارے جانچ پڑتال تھی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں صحافیوں کو بتایا کہ بہت سے معاملات میں بے ضابطگیاں محسوس کی ہیں محکمہ ہیلتھ اس حوالہ سے سخت نوٹس لے گا ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کو دیئے جانے والے بجٹ کے حساب سے یہاں پر فراہم کردہ سہولیات ناکافی ہیں میرا خیال ہے کہ یہاں کے گردونواح میں موجود پرائیویٹ اسپتال اسکی بڑی وجہ ہوسکتے ہیں جن کو چلانے کے لیے جان بوجھ کر یہاں سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسپتال میں مالی بے ضابطگیوں کے حوالہ سے انکوائریاں چل رہی ہیں جس میں موجودہ اور سابق اسپتال انتظامیہ میں سے جو بھی ذمہ دار ثابت ہوا محکمہ اس کے خلاف سخت ایکشن لے گا انہوں نے کہا کہ یہاں پر بہت زیادہ معاملات میں بے ضابطگیوں کو محسوس کیا ہے ان کے دورہ پر اسپتال انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں صفائی ستھرائی اور دیگر معاملات سمیت ادویہ نکال کر وارڈز میں رکھوا دی گئیں سیکرٹری ہیلتھ کے اچانک دورہ کے موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال وزیرآباد ڈاکٹر اظہر احسان بٹ موقع پر موجود نہ تھے سیکرٹری ہیلتھ کم و بیش آدھا گھنٹہ اسپتال موجود رہے ۔
