وزیرآباد(نامہ نگار ) ڈی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد میں بے ضابطگیوں کے متعلق ڈی جی ہیلتھ پنجاب کی طرف سے انکوائری شروع۔ڈاکٹر ناصر کی سربراہی میں سابقہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ڈی ایچ او گوجرانوالہ کلرکس اور ڈاکٹرز سے رپورٹ طلب۔تیرہ ملین سے زائد کرپشن کے مین کرداروں کو مبینہ طور پر بیرون ممالک فرار کروا دیا گیا۔ انکوائری میں مزید دس ڈاکٹرز سے پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ۔انکوائری میں محکمہ ہیلتھ کے مزید آفیسرز کے بارے انکشافات متوقع۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی ایف کے سابقہ ڈرائیور ندیم بٹ کی چیف سیکرٹری پنجاب کو دی گئی درخواست کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی ٹیم نے انکوائری شروع کر دی۔جس میں سابق ایم ایس ٹی ایچ کیو سمیت ڈی ایچ او گوجرانوالہ اور زمہ داران کلرکس کو انکوائری کمیٹی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد میں طلب کیا اور پانچ گھنٹے تک ڈاکٹر ناصر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی پوچھ گچھ کرتی رہی۔سابق ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد ڈاکٹر احسان اظہر بٹ نے بھی ایک لیٹر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب کو ارسال کیا ہوا تھا جس میں سابقہ دور میں سائیکل سٹینڈ۔کینٹین۔پیتھالوجی لیب۔پیٹرول اور ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کا ذکر کیا گیا۔اس سلسلہ تشویشناک صورتحال کے تحت محکمہ کو آگاہ کیا گیا۔انکوائری ٹیم نے اس حوالہ سے بھی کلرکس اور زمہ داران آفیسران سے معلومات اکٹھی کیں۔ذرائع کے مطابق تیرہ ملین کی کرپشن میں ملوث دو کردار جس میں ہدائت اللہ کلرک اور جیکب نامی کمپیوٹر آپریٹر شامل ہیں یہ دونوں ای ایل لیو پر چھٹی لے کر بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔ان میں کلرک ہدائت اللہ سولہ اکتوبر کو ملیشیاء فرار ہو چکا ہے جبکہ جیکب دبئی فرار ہونے میں کامیاب ہو چکا ہے۔ان کے ایک کردار میڈم نایاب کو محکمہ سے پہلے ہی فارغ کر دیا گیا ہوا ہے۔ انکوائری ٹیم نے کرپشن میں ملوث دونوں ملازمین کے فرار ہونے میں تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انکوائری میں مزید دس ڈاکٹرز کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انکوائری ٹیم۔پانچ گھنٹے ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد موجود رہی ۔انکوائری ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ناصر نے میڈیا کو بتایا کہ ابھی انکوائری شروع ہوئی ہے ہر اینگل سے جائزہ لیا جائے گا اس حوالہ سے مزید نشستیں اور ہونگی۔انہوں نے کہا کہ انکوائری صاف شفاف ہو گی انکوائری مکمل ہونے پر رپورٹ کو میڈیا کے سامنے پبلک کیا جائے گا۔بے ضابطگیوں میں جو بھی ملوث ہوا سزا ضرور ملے گی۔
