وزیر آباد پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار) پولیس کی دبنگ کارروائی ۔چھاپہ مار کر ملزم سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بیگووالہ نے چھاپہ مار کر ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی. اور ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ملزم اظہر نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس نے یہ چرس مختلف جگہوں پر فروخت کرنا تھی ابھی لے کر جا ہی رہا تھا کہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔پولیس تھانہ بیگووالہ نے ملزم کو حوالات میں بند کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بیگووالہ ملک فیاض احمد نے کہا کہ نشہ فروخت کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا۔جو لوگ معاشرہ میں نشہ پھیلا رہے ہیں ان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں