کیپٹن (ر) عادل علی اور چیف کارپوریشن آفیسر عابد حسین کا شہر میں تجاوزات کے خلاف الگ الگ کاروائیاں

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی اور چیف کارپوریشن آفیسر عابد حسین کا شہر میں تجاوزات کے خلاف الگ الگ کاروائیاں، متعدد دکانداروں پر جرمانے اور قانونی نوٹس دے دئے گئے، تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی تحصیلدار عاطف اللہ خان، و سیکٹر مجسٹریٹس اور ریونیو فیلڈ سٹاف کے ہمراہ شہرکے مصروف بازاروں، تجارتی مراکز میں تجاوزات کے خلاف زبردست کاروائی، متعدد تاجر نرغے میں آگئے، فٹ پاتھ پر رکھے گئے سامان کو قبضہ میں لیکر دکانداروں پر بھاری جرمانہ اور آئندہ کیلئے محتاط رہنے کے حکم دے دیا، خلاف ورزی پر مجسٹریٹس کو سخت کاروائی کرکے جیل بجوانے کا بھی حکم دے دیا، کہ وہ آئندہ فٹ پاتھ، روڈ اور تجارتی مراکز میں خو ساختہ تجاوز نہیں کریں گے، خلاف ورزی کی صورت میں زمہ دار تاجر اور دکان مالک پر بھاری جرمانہ اور جیل کی سزا دی جائے گی، عوامی شکایات پر کسی کوبھی رعائت نہیں ملے گی، بعداز اں ایک اور کاروائی کے دوران چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے بلدیہ فورس کے جوانون کے ہمراہ جوٹیال ایریا میں فٹ پاتھ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے جوٹیال ایریامیں فٹ پاتھوں کو واگزار کرادیا، اور تاجروں کو ہدایات دیں کہ وہ غیر قانونی اقدامات سے گریز کریں، جرمانوں سے بچیں، انہوں نے مقامی میڈیا کیلئے جاری بیان میں کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہ کیا جارہا ہے کہ وہ روڈ کے دونوں اطراف میں فٹ پاتھو ں پر تجاوزات نہ کریں، زمہ دار شہر ی بنیں، شہر کی خوبصورتی کیلئے اپنے اداروں کے ساتھ تعاون کریں، اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر کے قیادت میں انسپکشن ٹیم نے شہر کے مختلف مارکیٹوں سمیت کشمیری بازار اور سبزی منڈی کا بھی دورہ کیا اور انسداد تجاوزات مہم کے تحت فٹ پاتھ اور گلیوں میں کی جانے والی تجاوزات ہٹا دی گئی ہیں اور دکانداروں کو ہر قسم کی تجاوزات سے صاف رکھنے اور تجاوزات نہ کرنے کے لئے قانونی نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر جن دکانداروں نے اپنے دکانوں کے سامنے کی جی آئی شیٹ کو ڈھانپ رکھا ہے انہیں ایک دو روز میں ہٹانے کیلئے احکامات دئے گئے ڈیوٹی مجسٹریٹس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنادوں پر تجاوزات، خود ساختہ مہنگائی، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے کاروائیاں تیز کریں، پیشہ وارانہ امور میں غفلت اور سستی کا مظاہر ہ کرنے پر سخت سر زنش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں