ساہیوال چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف عارف والا : مسلح افراد کی لڑکی اغوا کی کوشش، مزاحمت پر لڑکی کا کزن ہلاک، دو زخمی
تفصیلات کے مطابق قبولہ کی بستی لنگائیکا جوئیہ میں 7ملزمان نے لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش میں مزاحمت پر لڑکی کے کزن کو قتل کر دیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
مرکزی ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رات گئے زبردستی گھر میں داخل ہوا، اس دوران مزاحمت میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہو گیا۔
لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ پولیس تھانہ قبولہ نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
