وزیرآباد (نامہ نگار) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآباد میں تیرہ ملین سے زائد رقم کا کرپشن کا معاملہ۔کرپشن میں ملوث بھاگا ہوا جونیئر کلرک ہدائت اللہ پاکستان واپس پہنچ گیا۔کرپشن کا ایک کردار جیکب نامی کلرک تاحال مفرور۔کرپشن کے متعلق انکوائری مزید تیز۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد میں تیرہ ملین روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کے متعلق ڈی جی ہیلتھ نے سابق ایم ایس ٹی ایچ کیو کی درخواست پر شروع کی ہوئی ہے اس کے ساتھ ساتھ ایف آئی ایف کی ایمبولینسز جو کہ حکومت پنجاب نے اپنی تحویل میں لے کر اپنی نگرانی میں ان کا استعمال کیا جا رہا ہے ان کے پیٹرول میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے ماہانہ کرپشن کی جا رہی ہے اور اقربا پروری میں ایف آئی ایف ایمبولینس کے ضلعی انچارج بھی فرضی پیٹرول کی پرچیوں اور ایمبولینس کے زاتی استعمال میں ملوث پائے گئے ہیں اس حوالہ سے بھی ڈی جی ہیلتھ کی ٹیم انکوائری میں مصروف عمل ہے۔ زرائع کے مطابق ٹی ایچ کیو وزیرآباد ہسپتال میں ماضی میں فرضی پرچیوں پر خریداری کی گئی ہے اس میں اگر میڈیکل سٹور سے ادویات منگوائی گئی ہیں تو ایک سو روپے کے بدلہ دس دس ہزار روپے کے بل سرکاری کھاتے میں ڈالے گئے ہیں اس طرح بیس بیس لاکھ روپے کے بل میڈیکل سٹورز کے بقایا رہتے ہیں۔ سابقہ ادوار کے تین معروف ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد نے خوب کرپشن اور کمیشن میں اپنے ہاتھ صاف کئے ہیں۔زرائع کے مطابق ماضی کے نامور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہر ہسپتال کی پرچیزنگ پر پانچ سے دس فیصد کمیشن حاصل کرتا رہا ہے زرائع نے یہ بھی بتایا کہ ان تینوں ایم ایس سمیت ایمبولینس کے لئے فرضی پرچیاں بنانے والے دس ڈاکٹرز کو بھی انکوائری میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ اب انکوائری ٹیم کرپشن کے بادشاہوں کے خلاف کس حد تک انکوائری کرتی ہے یا خوموش ہو جاتی ہے ۔اس حوالہ سے شہری حلقوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔
