وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم عطاء اللہ تارڑ تھانہ علی پور چٹھہ حملہ کیس میں باعزت بری،عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ان پر مقدمہ شیخ رشید اور فواد چوہدری کی ایماء پر درج کیا گیا، ان کو تین سال جیل میں رکھنے کا کہنے والے آج خود سلاخوں کے پیچھے ہیں،۔ عطا ء اللہ تارڑ نے مقدمہ سے بریت کو الیکش کمپین کا آغاز قرار دیا۔ عطا ء اللہ تارڑ اور کے ساتھیوں پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے دوران تھانہ علی پور چٹھہ پر حملے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنماء عطا ء اللہ تارڑ کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے دوران تھانہ علی پور چٹھہ حملہ کیس میں باعزت بری کر دیا گیا۔بری ہونے کے بعد عدالت کے باہر میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا ء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ مقدمہ شیخ رشید اور فواد چوہدری کی ایما پر درج کیا گیا۔ مجھے تین سال جیل میں رکھنے کا کہنے والے آج خود سلاخوں کے پیچھے ہیں، 2021 سے مقدمے کا مکمل سامنا کیا۔ مقدمہ سے باعزت بریت الیکشن کمپین کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھانے پر حملے کا مقدمہ میری آواز دبانے کی سازش تھی۔الیکشن میں دیگر جماعتوں سے اتحاد کی باتیں قبل از وقت، فیصلہ قیادت نے کرنا ہے۔ ایم کیو ایم سے معاملات طے پا چکے۔ لیگی قیادت بلوچستان میں مشاورت کے لیے جارہی ہے، وہاں کچھ بڑے چہرے شمولیت اختیار کریں گے اور صورت حال مزید بہتر ہو گی۔اس موقع پر نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،امیدوار پی پی35عنصر محمود سندھو،سابق صدر بار ایسوسی ایشن بشارت علی سندھو ودیگر بھی ہمراہ تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کی صورتحال 30 نومبر کے بعد واضح ہو گا۔ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ مقدمہ کا فیصلہ سول جج محمد آصف کی عدالت نے کیا
