لنڈی کوتل سے امان علی شینواری.
پاک افغان طورخم بارڈر پر ٹرانسپورٹرز کو سہولت فراہم کرنے کے لئے سٹیکر ویزہ سسٹم ناگزیر ہے. تجارت و ملک کی معیشت میں ٹرانسپورٹ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے. بارڈر پالیسی میں ٹرالر ٹرک کے ساتھ صرف ڈرائیور کی اجازت ہے کلینر کو بھی اجازت دی جائے تاکہ مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا نہ ہو .
ان خیالات کا اظہار آل طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی عظیم اللہُ شینواری نے کرتے ہوئے کہا کہ مظبوط ملکی معیشت میں ٹرانسپورٹ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں لیکن جگہ جگہ پر ٹرانسپورٹرز کے ساتھ زیادتی ہم سے برداشت نہیں ہوتی کراچی سے طورخم تک ٹرانسپورٹرز کو بے جا تنگ کرنا معمول بن گیا ہے سہولیات فراہمی کے بجائے انکے لئے مسائل پیدا کئے جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر ڈرائیورز کے لئے سٹیکر ویزے کی سہولت دی جائے کیونکہ افغانستان میں ٹرانسپورٹرز کو ویزہ دینے میں بہت مشکلات ہیں اور ان سے ویزے کی مد میں بھاری ڈیمانڈ بھی کیا جاتا ہے جو مناسب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ ٹرانسپورٹرز کے لئے آسان پالیسی بنائے تاکہ تجارت کو فروغ مل سکے اور ٹرانسپورٹرز کے لئے آسانی پیدا ہوجائے تو پھر تجارت بڑھیں گی تو پھر ٹرانسپورٹرز خوشحال ہونگے اور تجارت کا پہیہ بھی رواں ہوں گے انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے طورخم بارڈر پر گاڑی کے ساتھ کلینر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس سے ڈرائیورز دشواری و تکلیف سے دوچار ہوتے ہیں اس لئے کلینر کو ساتھ جانے کی اجازت دی جائے حاجی عظیم اللہُ شینواری نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ظلم برداشت نہیں کرینگے جو بھی زیادتی کرے گا انکے سامنے کھڑے ہو نگے پاک افغان ٹرانسپورٹرز کی خدمت کے لئے دن رات حاضر ہیں اور یہ خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا.
