ایک ہی رات میں ناکہ زنوں نے مختلف وارداتوں میں 7 افراد کو لوٹ لیا

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) ایک ہی رات میں ناکہ زنوں نے مختلف وارداتوں میں 7 افراد کو لوٹ۔ نہ روکنے پر سیدھی گولیاں ماردیں۔گاڑی چھلنی،شہری لٹتے رہے پولیس سوتی رہی۔عوامی حلقے سراپا احتجاج۔تھانہ علی پور چٹھہ میں گزشتہ رات مسلح ڈاکو?ں نے اَت مچا رکھی تھی۔نوکھر روڈ پر نامعلوم ڈاکو?ں نے ناکہ لگا رکھا تھا کہ آتشین اسلحہ کے زور پرعمیر اور اسکی بیوی کو روک کر بیس ہزار نقد اور سونے کی بالیاں اور افضال سے پانچ ہزار نقد قیمتی موبا?ل اور ایٹی ایم کارڈ چھین لیے۔جمشید، محسن، احسن، عمیر سے لاکھوں روپے نقدی، قیمتی موبائل فونز، راڈو گھڑی، موٹر سائیکل وغیرہ چھین لیے ہیں۔امریکہ پلٹ عمران عباس زیدی کو فتح پور روڈ پر روکا جبکہ نہ رکنے پر مسلح ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے شہری نے بھاگ کر جان بچا?ی جبکہ گاڑی کو گولیاں لگی۔علاقوں کی سڑکیں غیر محفوظ ہونے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے عوامی حلقوں نے اعلی پولیس حکام سے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں