گندم ایک اہم غذائی فصل ہے اور بہت سے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان کے لوگوں کی بنیادی خوراک ہے

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)گندم ایک اہم غذائی فصل ہے اور بہت سے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان کے لوگوں کی بنیادی خوراک ہے۔ملکی غذائی ضروریات کو پورا کرنے اور گندم کی فصل کو زیادہ منافع بخش بنانے کے لئے اس کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے۔گندم دنیا بھر میں اگائی جانے والی فصل ہے۔ یہ گھاس کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے اور غذائی احتیاجات کو پورا کرنے کا ایک بڑا ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 2022ء میں پوری دنیا کی گندم کی پیداوار تقریباً 783.92 ملین میٹرک ٹن رہی،جس کی رو سے یہ مکئی کے بعد دنیا میں پیدا ہونے والی دوسری بڑی فصل ہے۔ گندم کا بیج خوراک کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اسے پیس کر آٹا تیار ہوتا ہے، جس سے روٹی، ڈبل روٹی، بسکٹ، کیک، دلیہ، پاستہ، نوڈل وغیرہ تیار ہوتے ہیں۔ گندم کے پودوں کا استعمال پالتو جانوروں کے چارے کے طور پر بھی ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں