وزیرآباد(نا مہ نگار) اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر ناجائز تجاوزات کے خاتمہ پر کوئی کمپرو مائز نہیں ہوگا جبکہ ریونیو سٹاف فیلڈ میں جاکر ریونیو آمدن کو بڑھائے،وزیرآباد کے شہریوں کو بنیادی سہولتیں مہیا کرنا میرے فرائض میں شامل ہوگا۔ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر وزیرآباد عمر فاروق وڑائچ نے سابق ایم پی اے بیگم طلعت شوکت چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی،تحصیلدار ہمایوں خالد وڑائچ،نائب تحصیلدار نبی احمد چیمہ،صدر پنجاب انجمن پٹواریان شاہد عنصر گورائیہ،ضلعی صدر حافظ شبیر احمد،رانا عرفان،ملک فرخ،عمر مسعود بٹر،خواجہ محمد شعیب،حکیم رانا فرید سبحانی،ساجد بھٹی،اے ڈی ایگریکلچر ڈاکٹر افتخار،منیر عالم،مظفر بھٹی،عامر شریف،رانا محمد سرور ودیگر محکموں کے افسران سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ میر ے نزدیک ٹریفک کے بہاؤ کا ماسٹر پلان مین بازار وزیرآباد سے تجاوزات کی بھرمار جی ٹی روڈ پر قبضہ گروپوں کی مار دھاڑ اور سٹی وزیرآباد کے اندر سیوریج کی بہتری میرے لئے نئے چیلنجز ہے جن سے عہدہ برا ہونے کی دیانتداری سے محنت کی جائے گی اور دروازے عوام الناس کے لء ہروقت کھلے ہیں اور انکی داد رسی میرے فرائض میں شامل ہے۔(فوٹو ہمراہ ہے)
