وزیرآباد(نا مہ نگار) سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ اور امیدوار پی پی35امتیاز اظہر باگڑی کی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) وسابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات۔میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی کے ساتھ وابستہ افراد اور قربانیاں دینے والے کارکنان کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا،مسلم لیگی کارکنوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا اور روتھے ہوئے اکابرین کو مناکر مسلم لیگ (ن) کو سب سے بڑی پارٹی ثابت کرنا ہوگا تاکہ ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہو،گیس،بجلی،پٹرول اور ضرورایت زندگی کی قیمتیں واپس آئیں تاکہ میاں محمد نواز شریف سے دوتہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر پاکستان کی ترقی کا سفر اسی جگہ سے شروع کریں جہاں سے ختم ہوا تھا
