جب تک ہمارے فورسز موجود ہیں ملک دشمن عناصر کی تمام کارروائیاں ناکام ہوتی رہیں گی۔چیف گلوبل ٹائمز میڈیا
پشاور(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ کے بانی و مرکزی صدر و گلوبل ٹائمز اخبار کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہچانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم جب تک ہمارے فورسز موجود ہیں ملک دشمن عناصر کی تمام کاروائیاں ناکام ہوتی رہیں گی ان خیالات کااظہار جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی و مرکزی صدر اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ اس واقع میں دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے مادرے وطن کیلئے شہید ہونے والے جوانوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے تمام ممبران دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اللہ پاک تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور اہل خانہ کو صبر وجمیل اور زخمیوں کو جلد شفاء عطا فرمائے چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز اخبار اکرام الدین کا مزید کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر اس قسم کی کاروائیاں کرکے پاکستان کی معیشت کو نقصان اور ملک کا امن خراب کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ہماری فورسز اور عوام نے ملکر پہلے بھی دہشتگردی کو شکست دی اور آئندہ بھی دھول چٹائے گی انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ان مکروہ عزائم سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ہمارہ ملک پاکستان انشاءاللہ تا قیامت شاد وآباد رہے گا۔