مسلم ھینڈز پاکستان کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ مسلم ھینڈز انٹر سکولز فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار ) مسلم ھینڈز پاکستان کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ مسلم ھینڈز انٹر سکولز فٹبال ٹورنامنٹ 16تا19نومبر مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوھدرہ وزیرآباد کی فٹبال گراونڈ میں کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور کی زیر نگرانی منعقد ھو رھا ھے. ٹورنامنٹ کے آرگنائزر پاجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی کے جاری کردہ پروگرام کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ مورخہ 16 نومبر جمعرات کو گیارہ بجے دن وزیرآباد اور اسلام آباد کی ٹیمیوں کے درمیان کھیلا جائیگا. جس میں ڈپٹی کمشنر وزیرآباد عمر فاروق وڑایچ مہمان خصوصی ھوں گے.ٹورنامنٹ میں راولا کوٹ، باغ، بالا کوٹ، کوٹلی آزاد کشمیر، پشاور، اسلام آباد، بحیرہ شریف، سوھدرہ، وزیرآباد ، لاھور ، گوجر خاں کی ٹیمیں حصہ لیں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں