مسلم ہینڈز انٹر نینل کے زیر اہتمام مسلم ہینڈزایجوکیشنل کیمپلیکس سوہدرہ میں صوفی نائٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا ج

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم ہینڈز انٹر نینل کے زیر اہتمام مسلم ہینڈزایجوکیشنل کیمپلیکس سوہدرہ میں صوفی نائٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں کنٹری ہیڈ صاحبزادہ سید ضیاء النور،پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی،واجد نعیم مظفر اقبال چشتی،احمد یار وڑائچ،صدر انجمن بہبودی مریضاں ناصر محمود اللہ والے،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ (ن) میاں مدثر نذیر،سعید اللہ والے،افتخار حسین صدیقی،اسرار صدیقی،تجمل اللہ والے،محمد عاصم انصاف والے،نادر شکیل،مختلف شہروں سے آئی 12فٹبال ٹیموں کے کھلاڑیوں سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔تقریب میں المدثر ٹرسٹ کے نابینا افراد نے صوفیانہ کلام پیش کئے جنہیں حاضرین نے کافی سراہا اور خوب داد دی۔صاحبزادہ سید ضیاء النور نے کہا کہ صوفی اور صوفیانہ ماحول کے معاشرے پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں،صوفی سوچ فکر اپنانے والے دنیا کی حرص ولالچ سے محفوظ ہوجاتے ہیں،فی زمانہ صوفیانہ کلچر اور ماحول کو عام کرنا ہوگا،صوفی اور اسلامی تعلیمات کا گہرا ربط ہے اسلام بھی دنیاوی لالچ و حرص سے بچنے کی تعلیم دیتا ہے اور صوفی اس تعلیم کو عملی طور پر کرکے دکھاتا ہے، صوفی سوچ میں انسان اپنی ذات کی نفی کرکے دوسروں کی بھلائی اور بہتری کی کوشش میں لگا رہتا ہے، صوفی نائٹ کامقصد صوفیانہ کلام اور شاعری کوفروغ اور امن و محبت اور برداشت کا پیغام دینا ہے ایسے پروگرام سے پاکستانی ثقافت اور کلچر کو فروغ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں